وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، اعلامیہ

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم دورہ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصوص چینی صدر سے ملیں گے۔ وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی شہر شین ژین کا دورہ 4 اور 5 جون کو ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ 8 جون کو ہی وزیر اعظم چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچیں گے، وزیر اعظم دورہ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصوص چینی صدر سے ملیں گے۔

یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرامن قابل عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا۔ دورے سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، وزیر اعظم کا دورہ پاک چین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

مضبوط کاروباری شراکت داریاں قائم کرنے سے دونوں ممالک کو طویل مدتی فوائد ملیں گے۔ وزیر اعظم کے چین کے دورے میں معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

شین ژین کو چین میں اقتصادی پاور ہاؤس کی حیثیت حاصل ہے، 2023ء میں شین ژین کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی۔

واضح رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل