93 سالہ میڈیا ٹائیکون 5ویں بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا کی مشہور شخصیت روپرٹ مرڈوک نے کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران روسی نژاد ریٹائرڈ مالیکیولر بائیولوجسٹ 67 سالہ ایلینا ژوکووا سے پانچویں شادی کرلی۔

مرڈوک کے اخبار ’دی سن ٹیبلائیڈ‘ نے دولہا کی سیاہ سوٹ اور پیلے رنگ کی ٹائی پہنے ہوئے تصاویر شائع کیں جبکہ دلہن نے سفید رنگ کا گاؤن پہنا ہوا ہے۔ تقریب کے مہمانوں میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹس یو ایس فٹ بال ٹیم کے مالک رابرٹ کرافٹ اور نیوز کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ تھامسن شامل تھے۔

ماڈل اور اداکار جیری ہال سے مرڈوک کی چوتھی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ ارب پتی نے اس سے قبل چینی نژاد ٹیلی ویژن ایگزیکٹو وینڈی ڈینگ، اسکاٹش نژاد آسٹریلوی صحافی اینا ٹورو اور آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر سے شادی کی تھی۔

مرڈوک کے 6 بچے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ڈینٹل ہائیجینسٹ سے قدامت پسند ریڈیو میزبان بننے والی این لیسلے اسمتھ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ زوکووا نے اس سے قبل ارب پتی توانائی سرمایہ کار اور روسی سیاست دان الیگزینڈر ژوکوف سے شادی کی تھی۔

1950 کی دہائی میں ایڈیلیڈ سے شائع ہونے والے اخبار دی نیوز کے وارث بننے کے بعد عالمی میڈیا سلطنت قائم کرنے والے مرڈوک نے نومبر میں فاکس نیوز کی پیرنٹ کمپنی اور ان کی نیوز کارپوریشن میڈیا ہولڈنگز دونوں کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مرڈوک کے اچانک استعفے کے بعد میڈیا کا کنٹرول ان کے بیٹے لچلن کو سونپ دیا گیا جس میں فاکس نیوز، ٹائمز آف لندن اور وال اسٹریٹ جرنل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟