ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دے دی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ویسٹ اینڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ2024 کے دوران نمیبیا اور عمان کا میچ برابر ہوا، سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو شکست دے دی۔ نمیبیا نے سپر اوور میں 22 رنز کا ہدف دیا جبکہ عمان کی ٹیم صرف 10 رنز بنا سکی۔

برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا، جبکہ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا مقررہ اوورز 109 رنز بنا سکی اور میچ برابر ہوگیا۔

نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے، بیٹر جے جے اسمٹ نے 8 جبکہ زین گرین 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر 1 رن بنا کر آخر تک وکٹ پر موجود رہے۔

عمان کی جانب سے پیسر بلال خان نے 1، کپتان عاقب الیاس نے 1، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہوگئی، میچ کے پہلے ہی اوور میں عمان کی بیٹنگ لائن للکھڑا گئی، اور 2 وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر کیشیپ پراجاپتی اور عاقب الیاس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بیٹر نسیم خوشی 6، ذیشان مقصود 20، ایان خان 15، محمد ندیم 6، مہران خان 7، شکیل احمد 11 اور کلیم اللہ صرف 2 رنز بنا سکے جبکہ بلال خان نے 1 رن بنایا۔

نمیبیا کی جانب سے پیسر روبین ٹرمپیلمین نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، برنارڈ اسکولٹز نے 1 جبکہ کپتان گرہارڈ ایراسمس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دونوں ٹیموں کا اسکواڈ

عمان کے اسکواڈ میں کپتان عاقب الیاس، کیشیپ پراجاپتی، نسیم خوشی، ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ اور بلال خان شامل ہیں۔

نمیبیا کے اسکواڈ میں کپتان گرہارڈ ایراسمس، نکولاس ڈیون، مائیکل وان لنجین، جان فرائیلنک، ملان کروگر، جے جے اسمٹ، ڈیوڈ ویزے، زین گرین، روبین ٹرمپلمین، برنارڈ اسکولٹز اور ٹینجینی لونگامینی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟