بحیثیت کپتان ورلڈ کپ ٹی 20 کی ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، بابراعظم

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان وہ ورلڈ کپ ٹی 20 کی ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو یک جان ہوکر کھیلنا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ ہم سب کی ٹیم ہے اور اس وقت ہمارا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے ٹی 20  ورلڈ کپ جیتیں، اس کے لیے ہم سب کو ایک ہوکر کھیلنا ہوگا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحیثیت کپتان وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور  فائنل کھیل چکے ہیں، اب وہ ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

انڈیا پاکستان مقابلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انڈیا پاکستان میچ کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے، انڈیا پاکستان میچ پر دنیا بھر کے شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، یہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے، اگر آپ اس میچ میں خود کو جتنا فوکس اور بنیادی باتوں پرتوجہ رکھیں گے چیزیں آسان رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں آپ کو صرف اس ایک میچ ہی نہیں جیتنا ہوتا بلکہ اس میں دوسری ٹیمیں بھی ہوتی ہیں اور اگر آپ کو چیمپئن بننا ہے تو تمام ٹیموں کو ہرانا پڑتا ہے۔

امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے کپتان بابراعظم نے کہا کہ امریکا میں چونکہ پہلی بار یہ ایونٹ ہو رہا ہے اس لیے وہاں مختلف گراؤنڈز ہونگے، ماحول مختلف ہوگا، امریکا میں کھیلنا ایک نیا تجربہ اور چیلنج ہوگا، ہمیں کنڈیشنز کا زیادہ پتا نہیں لیکن ہم خود کو مقابلے کے لیے تیار کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان ان کا تیسرا ٹی 20 ورلڈ کپ ہے، ان کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیل لیا ہے، اب وہ ٹرافی جیت کر وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ’اس کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی، بدقسمتی سے پچھلے 2 ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم فاتح نہ بن سکے، اس بار وہی غلطیاں نہیں دہرانا چاہتے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، پچھلے دنوں جو چیزیں چل رہی تھیں ان میں کچھ بنائی گئی تھیں، انہیں اس طرح پیش کیا گیا کہ نہ جانے کیا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایسی چیزیں ہوتی ہیں تو ہماری کوشش یہ نہیں ہوتی کہ اسے دنیا کو دکھایا جائے۔ ’آپ کے اپنے گھر میں بھی جب کوئی بات ہوتی ہے تو اسے پبلک میں نہیں لایا جاتا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے سنا جائے اور اسے فوراً حل کیا جائے۔‘

بابراعظم نے کہا ’اکثر یہ بات ہوتی ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں، ایسا بالکل نہیں ہے، اگر میں اپنے لیے کھیلنے لگوں تو پھر یہ مختلف گیم ہو جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہیں، جب سے وہ کپتان بنے ہیں انہوں نے اپنا ذاتی ہدف پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک ٹیم پہلے ہے اور باقی چیزیں بعد میں ہیں۔

بابراعظم نے اپنے مداحوں کے نام بھی پیغام پیغام چھوڑا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

’ ہماری طرف سے پوری کوشش ہوگی کہ ہم 100 فیصد پرفارمنس دیں،  آپ ٹیم کو اسپورٹ کریں کیونکہ یہ آپ سب کی ٹیم ہے یہ پاکستان کی ٹیم ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!