پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لگایا جانے والا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ جاری کیا کہ چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، کیونکہ جب سے قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے ہیں ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp