سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود بری، کیا رہائی مل پائے گی؟

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزائیں ختم کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کیا سائفر کیس میں سزا کالعدم ہونے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی جیل سے باہر آسکیں گے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چند ہفتے قبل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سابق وزیراعظم کی  ضمانت منظور کی تھی تاہم اس کے باوجود عمران خان فوری طور پر جیل سے رہا نہیں ہوپائیں گے کیونکہ اس وقت عمران خان ایک اور مقدمے میں بھی سزایافتہ ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 برس قید سزا سنائی گئی ہے۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اس کیس کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی تاہم کیس سنانے کے آخری روز جج پر درخواست گزار خاور مانیکا کے اعتراض کرنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فیصلہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دے دی تھی۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل اب نئے سرے سے سنی جائے گی۔ اس لیے عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم یا معطل ہونے تک جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔

دوسری طرف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں جاری ہے جس میں گواہان کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی گزشتہ ہفتے ہی 9 مئی مقدمات میں گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس میں ضمانت نہ ملنے تک شاہ محمود قریشی بھی فوری طور پر جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل