ایک سپلیمینٹ جو جارحانہ رویے کی شدت کم کردیتا ہے

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو دوسروں کی نسبت زیادہ غصیلہ اور جارحانہ رویہ رکھتے ہیں تاہم ایک عام سا سپلیمینٹ اس رویے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

پنسلوینیا یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری سپلیمینٹ لینے سے آپ کا جارحانہ رویہ کم ہو سکتا ہے۔ اومیگا 3 سپلیمینٹس عام طور پر مچھلی کے تیل کی گولیوں کی شکل میں آتے ہیں۔جریدے ایگریشن اینڈ وائلنٹ ہیویئر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 3918 شرکا میں اومیگا 3 سپلیمینٹ لینے سے جارحانہ رویے میں اوسطاً 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اس تحقیق کے اہم مصنف ایڈریئن رائن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ جارحانہ رویے کو کم کرنے کے لیے اومیگا 3 کے سپلیمینٹ کو استعمال کیا جائے۔ اومیگا 3 کوئی جادوئی گولی نہیں ہے جو معاشرے میں تشدد کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کر دے گی، تاہم اس تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر، ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے اور اس نئی تحقیق کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کر دینا چاہیے۔

اس تحقیق میں تمام شرکا کو اومیگا تھری کے سپلیمینٹس دیے گئے تاہم اس کے بعد غصہ دلانے والے حالات کا سامنے کرنے پر بھی ان میں جارحانہ رویہ نہیں دیکھا گیا۔مصنفین کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری سپلیمینٹس کا اثر قلیل مدتی ہے یا یہ طویل مدت تک بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمینٹس صحت کے کئی فوائد پیش کرتے ہیں جن میں دماغ اور دل کی صحت قابل ذکر ہے، حالانکہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مچھلی کا تیل پہلی بار دل کی بیماری یا فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘