انسٹاگرام اسٹوریز کو لائک کرنے پر ان باکس میں میسج نہیں جائے گا

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کے لیے اسٹوری لائکس کے فیچر میں تبدیلی کر دی گئی۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں پرائیویٹ اسٹوری لائکس کے نام سے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نئے فیچر کے مطابق کسی کی اسٹوری کو لائک کرنے پر اس کے ان باکس میں میسج نہیں جائے گا۔

صارفین اب اسٹوریزکو ٹیپ کرکے لائک کریں گے جبکہ لائکس اسٹوری پر ویوز کے ساتھ دیکھے جا سکیں گے جس کے لیے ہارٹ آئیکن کا استعمال کیا جائے گا۔

اسٹوریز پر کیے گئے لائکس پرائیویٹ ہو ں گے اور ان کی گنتی بھی نامعلوم ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگر صارفین کسی کی اسٹوری پر لائک یا ری ایکشن دیتے تھے تو وہ دوسرے صارف کے ان باکس میں میسج کی صورت میں جاتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp