پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے زلمی فٹبال کلب کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہاکہ یہ کلب پاکستان میں فٹ بال کے منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی لائے گا، جہاں یہ ہر باصلاحیت فٹ بالر کو پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
Pleased to announce our official launch of ‘Zalmi Football Club @zalmi_fc‘ With ZFC, we’re poised to revolutionize the football landscape in our country, providing this platform to every aspiring and talented footballer. Get ready to usher in a new era of football excellence in… pic.twitter.com/TEAjiI5zgf
— Javed Afridi (@JAfridi10) June 4, 2024
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فٹ بال کے ایک نئے دور کے استقبال کے لیے تیار ہو جائیں، ہمارا مقصد ناقابل یقین حد تک باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر اثر ڈالنا ہے، ہم اس سفر کا آغاز کررہے ہیں تاکہ تاریخ رقم کریں۔
جاوید آفریدی کا یہ اعلان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب اسپورٹس میں بھی تعاون کی راہ تک رہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کچھ عرصے سے پاکستانی نوجوانوں میں فٹ بال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
6 جون 2024 کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسلام آباد میں میچ بھی ہونے جارہا ہے۔ یہ میچ ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے طور پر کھیلا جا رہا ہے۔ اگرچہ پاکستان دنیا میں فٹ بال کی 50 فیصد سے زیادہ پراڈکشن کرتا ہے، لیکن کھیل میں اپنا مقام نہیں بنا سکا۔
اب سعودی عرب اور پاکستان کا آپس میں تعاون پاکستان میں فٹ بال کے رجحان کو بڑھائے گا اور صنعت کو بھی ترقی ملے گی۔