بھارتی انتخابات میں کانگریس کا صفایا ہوگیا، ہم تیسری بار حکومت بنانے جارہے ہیں، نریندر مودی

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے عوام نے مجھے نیا اعتماد دیا ہے اور ہم تیسری بار حکومت بنانے جارہے ہیں۔

نئی دلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹرز پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندرا مودی نے کہاکہ عام انتخابات میں کانگریس کا صفایا ہوگیا، ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیے ضمانت بچانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج ایک ارب 40 کروڑ بھارتیوں کی جیت ہے، اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق بی جے پی کی سربراہی میں بننے والے اتحاد این ڈی اے کو اب تک تقریباً 300 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب کانگریس کی سربراہی میں 24 جماعتی اتحاد کو 231 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے صرف بی جے پی کے خلاف نہیں ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پارٹیاں توڑیں اور وزرائے اعلیٰ کو جیلوں میں ڈالا لیکن بھارت کے عوام نے متفقہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ ہمیں مودی جی نہیں چاہییں۔

راہول گاندھی نے کہاکہ کانگریس رہنماؤں نے متحد ہو کر انتخاب لڑا اور ہماری لڑائی آئین کو بچانے کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کسی بھی جماعت سے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں راہول گاندھی نے کہاکہ کون سی سیٹ رکھنی اور کون سی چھوڑنی ہے اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘