انسٹاگرام پر مقابلہ، سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ کون؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف و مقبول ایپ انسٹاگرام پر صارفین اپنی من پسند شخصیات کو فالو کرتے ہیں اور ان کی زندگی اور نئے پروجیکٹس کے حوالے سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ ان کے من پسند اداکار ہی ہر میدان میں آگے آئیں۔

گزشتہ ماہ سے ہانیہ عامر اور عائزہ خان کے درمیان ایک مقابلہ جاری تھا جس میں ایک ہی سوال کیا جاتا تھا کہ ’کون انسٹاگرام پر زیادہ مقبول‘ ہے۔ اور اب پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہو گئی ہے۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اورعائزہ خان جو کچھ ماہ قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں اب دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 ملین ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 89 ہزار 477 کا فرق تھا جوختم ہوگیا اور ہانیہ عامر نے 14 عشاریہ ایک ملین کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کی حامل اداکارہ کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں فیلانی خاتون کا قتل، ڈھاکا میں احتجاجی مارچ کا اعلان

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟