امریکی شکایت پر صارم برنی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی انتظامیہ کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیے جانے کے بعد معروف سماجی شخصیت صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا۔

صارم برنی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ امریکا سے کراچی پہنچے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کی گرفتاری امریکی حکام کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد عمل میں آئی ہے۔

صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے، وہ امریکا کے دورے کے بعد کراچی پہنچے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ اینڈ ہیومن اسمگلنگ نے حراست میں لیا ہے۔

صارم برنی کون ہیں؟

صارم برنی کراچی کے رہائشی اور ایک سماجی کارکن ہیں۔ وہ معروف سماجی رہنما انصار برنی کے بھائی ہیں۔ یہ دونوں بھائی پاکستان میں فلاحی کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ صارم برنی انٹرنیشنل ویلفئر ٹرسٹ بچوں کی فلاح و بہبود کا فلاحی ادارہ ہے جو ہزاروں بچوں کو پناہ فراہم کرچکا ہے۔ اس ادارے کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

صارم برنی ٹرسٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلاحی ادارہ اب تک ہزاروں خواتین کو پناہ فراہم کرچکا ہے اور یہ سلسلہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ صارم برنی ٹرسٹ ایک نان پرافٹ ادارہ ہے جس کا کا کام یتیم، بے سہارا اور لا چار لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی