ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرکے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث بدنامہ زمانہ ملزم حسنین نور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، جسے کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دیے، ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کیے، ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا۔

ملزم حسنین نور کے دیے گئے جعلی ویزوں کے باعث 3 شہریوں کو 2021 میں کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp