پیپسی والی چائے: ’ کون لوگ ہیں یہ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ‘

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین سٹریٹ فوڈ ہمیشہ اپنے منفرد ذائقوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ چند برسوں میں وہاں کھانے پینے والی اشیاء کے ساتھ مختلف تجربات کیے گئے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے ہیں۔ ان عجیب و غریب پکوانوں پر صارفین کی جانب سے سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔

 چند دن قبل ہی سوشل میڈیا پر انڈیا کے شہر چندی گڑھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر ڈیزل میں پراٹھے بنائے جاتے ہیں۔ اور اب انڈیا کی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چائے بنانے والے کو چائے میں پیپسی ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے اسے مضرِ صحت قرار دیا تو کوئی چائے بنانے والے پر تنقید کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پیپسی والی چائے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چائے کے ساتھ طوفانی بدتمیزی ہے۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کے سامنے چائے بنا رہی ہے وہ اسے خوشی خوشی خرید رہے کیونکہ چائے نشہ ہے اور وہ نشے کے عادی افراد کی چائے میں جو مرضی ملا دیا جائے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

محمد سمیر نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دینا چاہیے کیونکہ یہ زہر بیچ رہا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈیا والے پہلے چائے میں سالن کے سارے مصالحے ڈالتے رہے ہیں اور اب کچھ نیا کرنے کے چکر میں چائے میں پیپسی سے شروعات کردی ہے۔

صنم نامی صارف نے لکھا کہ کون لوگ ہیں یہ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ۔

ملک تجمل لکھتے ہیں کہ  گرمی زیادہ ہے پر اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ چائے کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے کہ اس میں پیپسی ہی ملا دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp