دنیا میں کس ملک کی خواتین سب سے زیادہ خوبصورت ہیں؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر دنیا میں انسانوں کی خوبصورتی کے معیار کے بارے میں بات کی جائے تو روسی خواتین کا ذکر نہ ہو تو یہ کیسے ممکن ہے؟ اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور روسی خواتین کی نکھری اور بے داغ جلد لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ وہ اپنی خوبصورتی کا سہرا گھریلو نسخوں کو دیتی ہیں۔ یہ کونسے نسخے ہیں جو ان کی جلد اور خوبصورتی کو نکھرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کو تفصیلی بتائیں گے۔

اسٹیم باتھ

ٹی او آئی میں شائع خبر کے مطابق روسی خواتین نہانے کے ساتھ ہی اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اس کے لیے وہ اسٹیم باتھ کرتی ہیں۔ ایسا کرنے سے مسام کھل جاتے ہیں اور جلد پر جمع نقصان دہ زہریلے مادے نکل جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کی جلد صاف اور اس میں نکھار آنے لگتا ہے۔

کافی کا استعمال:

روسی خواتین اسٹیم باتھ کے ساتھ کافی کی مدد سے اپنی جلد کو صاف کرتی ہیں۔ ایسا کرنے سے ڈیڈ اسکن کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔ کافی سے بنے اسکرب کو لگانے اور اسٹیم باتھ لینے سے جلد کافی اسمود اور سافٹ ہوجاتی ہے۔

فیس ماسک

روسی خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے زیادہ تر گھریلو ماسک استعمال کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک اسٹرابیری ماسک ہے۔ اس ماسک کو بنانے کے لیے 100 گرام اسٹرابیری، 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس اور 2 چائے کے چمچ پاؤڈر دودھ کو مکس کریں۔ اسے چہرے پر 15 منٹ تک لگانے کے بعد ہلکے ہاتھوں سے چہرے کی مالش کریں اور نیم گرم پانی سے صاف کرلیں۔

ہربز کا استعمال

اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے روسی خواتین کافی حد تک ہربزپر انحصار کرتی ہیں۔ وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں سے بنے چہرے کے ماسک استعمال کرتی ہیں بلکہ ان سے بنا کاڑھا بھی پیتی ہیں۔ اس سے ان کی جلد گلوئنگ اور بے داغ رہتی ہے۔

گھریلو اسکرب

اس ملک کی خواتین جلد کو ایکسفولیئٹ کرنا نہیں بھولتی ہیں، جس کے لیے وہ اچھی مٹی یا گھر کا بنا ہوا اسکرب استعمال کرتی ہیں۔ اس سے ان کی ڈیڈ اسکن نکل جاتی ہے اور بند سوراخ بھی کھل جاتے ہیں۔ گھر کا اسکرب بنانے کے لئے 1 کھانے کا چمچ کافی پاؤڈر، چینی اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح مکس کریں اور 2-3 منٹ تک اسکرب کریں۔

باڈی ریپس

باڈی ریپنگ بھی روسی خواتین کی خوبصورتی کا راز ہے۔ باڈی ریپ چربی کو کم کرنے، جسم کو ٹون کرنے اور جلد میں چمک لانے میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جسم کو گرمی بھی فراہم کرتا ہے جس سے خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بالوں کی دیکھ بھال

روسی خواتین بالوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی گھریلو نسخہ پر انحصار کرتی ہیں۔ وہ بالوں کو ہائیڈریٹ رکھنے اور اس کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے کا خاص خیال رکھتی ہے۔ اسی لیے وہ آرگینک آئل کے ساتھ انڈے کا ماسک لگانا پسند کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp