عالمی تجارت میں اہم پیش رفت: پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ چین کے کاشغر ائیر پورٹ پہنچ گئی، اس کھیپ کاچین پہنچنا عالمی تجارت میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ چائنا سدرن ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کاشغر لے جانے والی اس کھیپ میں کل 774 کلو گرام فروزن سمندری مصنوعات شامل ہیں جن کی مالیت2ہزار760ڈ الر ہے۔

پاکستانی نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے اطلاع دی ہے کہ اس کھیپ میں 81 کلو گرام تازہ گروپر فش (گھسر مچھلی) شامل ہے جس کی قیمت 744ڈالر ہے اس میں 693 کلو گرام فروزن ملٹ فش بھی شامل ہے جس کی کل قیمت2ہزار 16ڈالر ہے۔

سنکیانگ ہیزائو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے نمائندے تانگ لن نے بتایا کہ یہ کھیپ کراچی سے کاشغر کے ذریعے چین بھیجنے میں 3 دن لگے۔

انہوں نے مستقبل میں روشن امکانات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فروزن فش کی اس کھیپ کا کامیابی سے چین پہنچنا اس قسم کے کاروبار کو فروغ دینے کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید فروزن فش کی درآمد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان