فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم چارٹر فلائٹ کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچی۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ جبکہ سیکریٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کپتان عبدالرحمان غریب کی قیادت میں کل اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 میں ’گروپ جی‘ کے پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب 10 پوائنٹس کے ساتھ اوّل پوزیشن پر، اردن 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp