آصف بلوانی کے قتل پر کراچی کے صنعتکاروں میں غم و غصہ، آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں صنعتکار آصف بلوانی کے قتل پر شہر قائد کے صنعتکاروں نے سخت ردعمل دیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری نے چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

آصف بلوانی کے قتل پرکراچی کے ساتوں صنعتی زونز کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آصف بلوانی کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

تنظیم کے عہدیدار رضا حسن نے کہاکہ واقعہ لوٹ مار کا ہے جس میں آصف بلوانی جان کی بازی ہار گئے، قاتل گرفتار نہ ہوئے توسخت لائحہ عمل کے طور پر ہڑتال سمیت احتجاج اور دیگرآپشنز پر غور کریں گے۔

دوسری جانب کراچی چیمبر نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف سے کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ نے کہاکہ کراچی کا امن بحال نہ ہوا تو سرمایہ کاری منتقل ہونا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تاجر برادری کی میٹنگ بلائیں۔

افتخار شیخ نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تحفظات ہیں، وزیر داخلہ اس لاقانونیت کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو ملک کے سب سے بڑے شہر سے سرمایہ کاری منتقل ہونا شروع ہو جائے گی اور پہلے سے ہی بیمار معیشت کے لیے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp