وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر گورنر ہاؤس سے نکال کر سڑکوں پر لانے کی دھمکی دی ہے۔
مزید پڑھیں
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خیبر پختونخوا کے منصوبوں کو باہر کیے جانے کی خبروں پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق کو خیبر پختونخوا کے منصوبوں پر کٹوتی نہیں کرنے دی جائے گی۔
دوسری جانب علی امین کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ علی امین کو شاید غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں، ان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
شرجیل میمن کاموقف تھا کہ صوبے کے گورنر کو دھمکی دینا فقط ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ملکی آئینی نظام پر ایک نوعیت کا حملہ ہے۔ ’پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، فیصل کریم اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں ان کو دھمکی دہشت گردی کی زمرے میں آتی ہے۔‘