عمران خان نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بحیثیت سابق وزیراعظم مکمل سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم کی حیثیت سے وہ فول پروف سیکیورٹی کےحق دار ہیں۔

’عدالتی حکم کےباوجود عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔‘

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ عدالت عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کا حکم دے۔ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے ایمبولینس، فائر بریگیڈ سمیت تمام سیکیورٹی لوازمات فراہم کیے جائیں۔‘

’عمران خان کی رہائش گاہ سے کنکریٹ کےبیریئر ہٹا دیےگئے ہیں۔عمران خان کےہمراہ سیکیورٹی کی غرض سے دی گئی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔عمران خان اپنی جان پر حملے کے خدشے کا کئی بار اظہار بھی کرچکے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp