واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

گلوبل ویلج سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب وائس کال سہولت میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جارہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں گے کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔ ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ فیچرز اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں زیر آزمائش ہیں اور تمام صارفین کے لیے ان کا اجرا جلد متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp