ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں بے گناہ قرار پانے کے بعد یاسر شامی کو پھر نوٹس جاری

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی طرف سے یوٹیوبر یاسر شامی کو مرحوم اینکرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد دعا عامر اور دانیا کے وکلا کے اعتراض اٹھانے پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم کی تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عام لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں یوٹیوبر یاسر شامی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے کا ضمنی چالان سٹی عدالت میں پیش کر دیا۔

ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں بتایا ہے کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں ملے ہیں جب کہ مدعی مقدمہ دعا عامر کے وکیل ضیا اعوان اور دانیا کے وکیل لیاقت گبول نے ضمنی چالان پر اعتراض اٹھایا ہے۔

دعا عامر کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے اعتراض میں کہا کہ ایف آئی اے مقدمے کے حتمی چالان میں یاسر شامی کو ملزم قرار دے چکی ہے، حتمی چالان کے مطابق یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود تھے، اب ایف آئی اے کہہ رہی ہے کہ یاسر شامی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔

لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے پھر دعویٰ کیا کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کا اصل ملزم یاسر شامی ہے، دانیا شاہ کا عامر لیاقت کے بچوں سے جائیداد کا تنازع ہے، دانیا شاہ کو پھنسانے کے لیے مرکزی ملزم یاسر شامی کو ملزمان کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

عدالت نے اعتراضات کے بعد ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی