سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جب کہ عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 7 جون 2024  کو یکم ذوالحجہ 1445ھ ہوگی۔

یوم عرفہ ہفتہ، 15 جون 2024 یعنی 9 ذوالحجہ 1445ھ کو ہوگا اور عید الاضحیٰ  اتوار، 16 جون 2024ء 10 ذوالحجہ 1445ھ، کو منائی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کے نیک اعمال قبول فرمائے۔

ادھر سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، سلطنت عمان میں یکم ذوالحجہ 8 جون اورعید الاضحٰی 17 جون کوہوگی۔

دوسری جانب  پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(جمعہ) ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیرآزاد کی صدارت میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp