امریکا سے شکست، کیا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں دیا جانے والا عشائیہ منسوخ ہو گیا؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا سے شکست کے بعد شائقین کرکٹ کی طرف سے سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں کلب لیول امریکی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں ہونے والا گرینڈ ڈنر بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ حسنین لیاقت نے لکھا کہ پاکستانی سپر اسٹارز کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ فینز کے غصے اور کرسیوں کے خالی رہنے کی وجہ سے آج کا ڈنر منسوخ کردیا گیا، انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ڈنر تو ایسے رکھا ہوا تھا جیسے آئرلینڈ اور انگلینڈ کو کلین سویپ کر آئے ہیں۔

صحافی ارفع فیروز نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج نیو یارک میں ایک بڑے عشائیے میں شرکت کرنا تھی لیکن پروگرام تو وڑ گیا۔

عامر سعید عباسی نے لکھا کہ امریکا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے فینز کے ساتھ آج کا ڈنر منسوخ کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی تھی قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بنا سکی۔

یاد رہے کہ امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ کے مداحوں کو کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے ایک ہوٹل میں ’نجی ڈنر‘ کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن ہوٹل پہنچنے پر مداحوں سے انٹری فیس کی مد میں 25 ڈالر طلب کیے گئے جس کے بعد متعدد مداحوں نے واپسی کا راستہ اختیار کیا۔ مذکورہ واقعہ کے بعد پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp