سپریم کورٹ میں عدم حاضری پر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ان کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

قاسم سوری سپریم کورٹ کی طلبی پر ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے، عدالت نے قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا اور طلبی کا نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی چسپاں کرنے کا حکم  دیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ کے مطابق قاسم سوری کے بھائی بلال نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا، قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، سابق ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے۔

آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کے مؤکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، نعیم بخاری نے جواب میں کہا کہ ’ پتا نہیں جناب میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔‘

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی وژن نہیں دیکھتے، کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟ نعیم بخاری نے جواب میں کہا ’ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے۔‘

چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں، جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ جواب میں نعیم بخاری نے کہا کہ بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں۔

 جسٹس عرفان سعادت نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں آپ نے کہا تھا کہ آپ کے دوست آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت جولائی میں رکھیں گے، عدالتی حکم میں آئندہ تاریخ مقرر کر دیں گے، عدالت نے قاسم سوری کی عدالت طلبی کے اشتہاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟