سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ پر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں قاسم سوری کو این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر 9 جولائی کی  سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے عدالتی نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر کی رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے، قاسم سوری کی عدالت طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبار میں بھی شائع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جون کو انتخابی عذرداری کیس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے سمیت نوٹس ان کی رہائشگاہ پر بھی چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر کی ان کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت سے انسانی نسل کی بقا کو خطرہ، گوگل ڈیپ مائنڈ کا انتباہ

پنجاب میں 21 ہزار سے زائد افراد منشیات کے مقدمات میں جیلوں میں بند، سیکریٹری داخلہ

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟