وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن سیکرٹری تعلیم کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر صوبہ بھر کے اسکولوں میں 25 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں متوقع ہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر امکان ہے کہ عید 17 جون کو منائی جائے گی، تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔

یاد رہے سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے، سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری سالانہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی، تاہم زیادہ تر دفاتر ہفتے میں 2 دن بند رہنے کی وجہ سے یہ چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی، یعنی پاکستانی 5 دن چھٹیوں کے مزے اٹھا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp