مدینہ منورہ میں عازمینِ حج وعمرہ کے لیے ’اسمارٹ روٹ‘ کا افتتاح

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی سرپرستی میں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز نے عمومی پاسپورٹس کے ڈائریکٹوریٹ میں ’اسمارٹ روٹ‘ کا افتتاح کیا ہے۔

یہ اقدام وزارت حج وعمرہ، ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی، اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے تعاون سے، مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹس جنرل سلیمان بن عبد العزیز الیحییٰ بھی موجود تھے۔

اسمارٹ روٹ کے مقاصد

اس اقدام کا مقصد مسافروں کے سعودی عرب میں داخلے کے سفر کو جدید تکنیکی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آسان بنانا ہے، یہ نظام کیمروں کے ذریعے چہرے کی شناخت کرتا ہے اور پیشگی طور پر ان کے ڈیٹا کی تصدیق کے بعد، مسافر کو ’اسمارٹ روٹ‘ سے گزرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے ان کا سعودی عرب میں داخلہ سہل اور وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔

وزارت داخلہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششیں

جنرل سلیمان بن عبد العزیز الیحییٰ  نے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس اقدام کا افتتاح اس کی تمام سروسز میں ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں، مقیم افراد اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سفری سروسز کو بہتر بنانا ہے۔

اس اقدام سے پاسپورٹس سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی، جو مسافروں کے تجربے کو بہتر اور ان کے سفر کی کارروائیوں کو آسان بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟