حج کے دوران مکہ مکرمہ میں ضیافتی مراکز پر کڑی نگرانی کا اعلان

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اس سال 1445 ہجری کے حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ میں ضیافتی مراکز بشمول ہوٹلوں اور سروس اپارٹمنٹس پر کڑی نگرانی اور معائنہ جاتی دورے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطيب کی ہدایت اور نگرانی میں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

وزارت کے نگران دستوں نے حج کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں 4500 سے زائد معائنہ اور نگرانی کے دورے کیے جن میں 4700 سے زائد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

ان میں سے زیادہ تر خلاف ورزیاں صفائی اور دیکھ بھال کے معیار میں کمی اور بغیر لائسنس کے سرگرمیاں کرنے سے متعلق تھیں۔

یہ نگرانی اور معائنہ جاتی دورے حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کی عبادات کو آسان اور پرسکون بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

وزارت سیاحت نے حجاج کو ہدایت کی ہے کہ وہ فراہم کی جانے والی سروسز سے متعلق کسی بھی سوال یا شکایت کو سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا سروسز سینٹر کے نمبر 930 پر درج کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp