ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 15ویں میچ میں بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ڈیلاس کے گرانڈ پریئری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بیٹر پیتھم کے 47 رنز کی مدد سے 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔ بنگلا دیش نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوور میں پورا کرلیا۔

سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پیتھم نسانکا نے 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دھننجے ڈی سلوا 22، چارتھ اسلانکا 19، اینجلو میتھیوز 16 اور کشال مینڈس 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بنگلا دیشی بولر مستفیظ الرحمان نے 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین نے بھی 22 رنز دیکر 3 ہی وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلا دیشی بولر تسکین احمد 2 اور تنظیم حسن ثاقب 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے۔

نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سری لنکا کے نوان تشارا نے 18 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے 2 اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ رشاد حسین کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت