لاہور میں دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لیے مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر مین ہر قسم کی خرید و فرخت پر پابندی عائد ہے۔ قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائد ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، رائونڈ سندر روڈ اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص کی گئی مویشی منڈیاں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے