مسجد الخیف: مکہ مکرمہ کا تاریخی اور مقدس مقام

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں حج کے حوالے سے مقدس مقامات میں سے ایک تاریخی اہمیت کا حامل مقام مسجد الخیف ہے جو مشعر منیٰ میں واقع ہے۔ اس مسجد کو انبیاء کی مسجد بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں رسول اللہ ﷺ اور آپ سے پہلے انبیا نے نماز ادا کی تھی۔

یہ مقام اس وقت مزید اہمیت اختیار کر گیا جب رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر منیٰ میں یہاں خطبہ دیا۔

مسجد الخیف منیٰ کے (الصابح) پہاڑ کے دامن میں (جمرة الصغرى) کے قریب واقع ہے، اور (الخيف) اس جگہ کو کہتے ہیں جو پہاڑ سے نیچے، اور وادی سے اوپر واقع ہو۔

مسجد الخیف مسلمانوں کے خلفا کی توجہ اور دیکھ بھال کا مرکز رہی ہے۔ اس مسجد کی عمارت کو 1407 ہجری میں وسعت دی گئی تھی۔

اس میں چار مینارے ہیں اور اس کو بجلی، ایئر کنڈیشننگ، فرش اور ایک بڑے وضو خانے کے ساتھ جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ باتھ رومز اور 3 ہزار سے زیادہ وضو کی جگہیں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp