الازہر کے سربراہ کی خادم حرمین شریفین کی فلسطینی عازمین حج کی میزبانی پر تعریف

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ الازہر مصر کے صدر ڈاکٹر سلامہ داؤد نے خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت وزارت مذہبی امور و دعوت و ارشاد کے زیر انتظام استقبالیہ میں شرکت کے دوران سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے لیے حج کی میزبانی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عمدہ اقدام ہے جو سعودی قیادت کے نیک اعمال میں اضافہ کرے گا۔

ڈاکٹر سلامہ داؤد نے اس سال حج کے قافلوں میں شامل کیے جانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی مذہبی امور کی وزارت کی مہمان نوازی اور استقبالیہ کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ اسلامی دنیا کی میزبانی کرتا آیا ہے۔ مزید برآں سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مضبوط اور قدیم ہیں، اور ہماری حج کی دعوت وزارت مذہبی امور اور جامعہ الازہر کے درمیان اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ایک اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ اس سال 2024 خادم حرمین  شریفین حج وعمرہ پروگرام کے تحت دنیا بھر کے 88 مختلف ممالک سے 2322 سے زائد حجاج کو میزبانی دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، مبینہ پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے

بھارتی بیٹر اجنکیا رہانے کا 20 سالہ شاندار سفر اختتام پذیر، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دریا، جھیل یا آبشار میں نہانے جا رہے ہیں؟ پہلے یہ خطرناک حقائق ضرور جان لیں

مریخ پر 14 سالہ تحقیق کے بعد شہد کے چھتے جیسی حیران کن ساخت دریافت

امریکا کی جانب سے چینی روبوٹس اور پاور اِنورٹرز کی درآمد پر پابندی، چین کا جوابی کارروائی کا انتباہ

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین