طلسمی جاپانی چمچ کھانوں میں نمک کا ذائقہ کیسے بڑھاتا ہے؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیٹری سے چلنے والا ایک چمچ دسترخوان پر آگیا ہے، جو کھانے کے ذائقے کو بغیر اضافی نمک کے مزید نمکین بنا سکتا ہے، یہ چمچ جاپان کی ایک کمپنی ‘کیرن ہولڈنگز’ نے تیار کیا ہے، آئندہ دنوں میں یہ چمچ محدود پیمانے پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

محققین کے مطابق دراصل اس چمچ سے بہت کمزور برقی کرنٹ گزرتا ہے، جو زبان پر نمکین ذائقہ پیدا کرتا ہے، چمچ صحت مند کھانے کو فروغ دینے میں مدد کرے گا، کیونکہ لوگوں کو نمکین ذائقہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھانے میں اصلی نمک شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

الیکٹرک اسپون پلاسٹک اور میٹل سے بنا ہے، جس میں لیتھیئم بیٹری رکھی گئی ہے، جب کوئی شخص اس چمچے کی مدد سے کھانا کھاتا ہے تو چمچ کمزور الیکٹرک سگنل ریلیز کرتا ہے۔ یہ الیکٹرک سگنلز کھانے میں موجود سوڈیم (نمک) کے مالیکیولز کی تاثیر کو بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ مزید نمکین محسوس ہونے لگتا ہے۔

الیکٹرک اسپون کا وزن 60 گرام ہے، اسے جاپان کی میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے۔ پروفیسر اس سے قبل ذائقہ بڑھانے والے چاپ اسٹکس بھی بنا چکے ہیں اور اس چمچ کو بنانے والی جاپانی کمپنی کو اس سے قبل نوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی جاپان کے لیے بہت کار آمد ثابت ہو گی کیوں کہ یہاں اوسطاً بالغ انسان یومیہ لگ بھگ 10 گرام تک نمک استعمال کرتا ہے جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے دوگنی مقدار ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق ایک بالغ انسان کو دن میں 5 گرام تک نمک کا استعمال کرنا چاہیے، نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، فالج اور دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

کیرن ہولڈنگز کے مطابق وہ رواں ماہ صرف 200 چمچے آن لائن فروخت کریں گے جس کی قیمت 127 امریکی ڈالرز ہو گی، جب کہ اسے آئندہ دنوں میں محدود پیمانے میں جاپان کے ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟