2 سال میں ایک ہٹ فلم دینے سے کوئی ‘ہٹ مین’ نہیں بن جاتا: روہت شرما اور عامر خان آمنے سامنے

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھارتی اداکار عامر خان پر طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہا کہ 2 سال میں ایک ہٹ فلم دینے سے کوئی ‘ہٹ میں’ نہیں بن جاتا۔

بھارتی اداکار عامر خان، شرمن جوشی، آرمادھاون اور چند بھارتی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  بھارتی کرکٹرز کی اداکاری میں دلچسپی دکھانے پر اداکاروں کی جانب سے ان کا مذاق بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مختلف کرکٹرز کو ردِعمل دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کرکٹ بیٹنگ ایپ ڈریم 11 کو فروغ دینے کے لیے بھارتی اداکاروں اور بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ویڈیو پرومو جاری کیا گیا ہے۔

ویڈیو پرومو میں محمد عامر، آرمادھاون اور شرمن جوشی کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ متعدد کرکٹرز کا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے پر مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج سے وہ بھی کرکٹ کے میدان میں آنے کا اعلان کرتے ہیں۔

بھارتی اداکار عامر خان کہتے ہیں کہ ہم نے سوچا کھلاڑی اداکاری میں مصروف ہیں تو ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

عامر خان کے اس بیان پر بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بولنے کے لیے پیسے نہیں لگتے۔

عامر خان پر تبصرہ کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ فلم لگان میں کرکٹ کھیل کر کوئی کرکٹر نہیں بن جاتا۔ روہت شرما نے مزید کہا کہ دو سال میں ایک ہٹ فلم دینے سے کوئی ‘ہٹ مین’ نہیں بن جاتا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بھارتی اداکاروں شرمن جوشی اور آرمادھاون کی جانب سے عامر خان کی 300 کروڑ کی فلموں کی نشاندہی کی جس پر جسپریت بمراہ نے ان سے پوچھا کہ کیا میدان میں کبھی 150 رفتار کی ڈیلوری کھیلی ہے۔ ہاردک پانڈیا کہتے ہیں کہ ایک باؤنسر آئے گا تو زمین پر آجاؤ گے۔

کافی دنوں سے، عامر، شرمن اور مادھاون برانڈ اشتہار کے دوران اپنے مداحوں کو یہ تاثر دیتے رہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر کرینہ کپور نے ان سے یہ پوچھا تھا کہ اگر سیکوئل بن رہا تھا تو انہیں کیوں نہیں رکھا گیا۔

اس ویڈیو کے بعد اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے کہ عامر خان، آر مادھاون اور شرمن جوشی تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے اکٹھے نہیں ہوئے تھے بلکہ ایک کرکٹ بیٹنگ ایپ کا پرومو شوٹ کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp