سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن چھوڑ رہے ہیں، اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بہت پہلے آگاہ کردیا تھا۔ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے، کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کی سیاست کرتے تھے، ووٹ کو عزت دو ہمارا بیانیہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ کر ہر قیمت پر اقتدار میں آںا ہے تو پھر کیا بات چیت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے، محمد زبیر کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا تھا کہ وہ جلد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دینگے، اب انہوں نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp