سعودی وزارت صحت کی عازمین حج کے لیے پانی کی کمی سے بچاؤ کی ہدایات

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو پانی کی کمی سے بچنے کے لیے چند ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت کے ’صحت سے جیو‘ نامی پلیٹ فارم نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’پانی پینے کو پیاس سے مت جوڑیں‘۔

وزارت نے انفگرافک کے ذریعے کہاکہ آپ بغیر کسی طرح کی نمایاں علامات کے پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وقفے وقفے سے مناسب مقدار میں پانی پییں اور پانی سے بھرپور جیسے کہ تربوز اور کھیرا پھل اور سبزیاں کھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp