پاک بھارت میچ کے دوران ’ریلیز عمران خان ‘ کا بینر فضا میں لہرانے والا کون تھا؟

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز نیو یارک میں پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلے گئے اہم ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اُوپر سے طیارے سے ’ریلیزعمران خان‘ کا بینر فضا میں لہرایا گیا، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر ایک یہی سوال پوچھتا نظر آیا کہ آخر یہ کارنامہ کس کا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس سوال کا جواب تب ملا، جب ایک صارف غازی خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ بینر کیمپین ان کی تھی، امریکا میں مقیم پاکستانی شہری غازی خان ایک سائبر سیکیورٹی پروفیشنل ہیں اور ان کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ عمران خان کے حامی نظر آتے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے غازی خان نے لکھا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ کے دوران فضائی پیغام رسانی مہم ’ریلیزعمران خان‘ پر کام کرنا ایک اعزاز کی بات تھی، عمران خان کا دیا ہو ا نظریہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

غازی خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں کچھ اور پاکستانی شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نےاس مقصد میں ان کا ساتھ دیا اور ساتھ ہی اس جہاز سے لی گئی کچھ تصاویر شیئر کی جس کے ذریعے ’ریلیز عمران خان‘ کا بینر فضا میں لہرایا گیا۔

غازی خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں فرسٹ پاکستان گلوبل نامی ادارے کا بھی شکریہ ادا کیا ، یہ ادارہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک متحد آواز فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزرات  اوورسیز پاکستانی  کے فوکل پرسن عاطف خان بھی اس مہم میں شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب