مدینہ منورہ سے جنید جمشید کے بیٹے کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنید جمشید کے بیٹے بابر کی آواز بھی اپنے والد کی طرح ہی میٹھی اور فصیح ہے اور وہ اکثر اپنے والد کی مشہور نعتیں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مسجد نبوی میں جنید جمشید کی مشہور نعت محمد کا روزہ رسول کے عین سامنے پڑھی، جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

جنید جمشید کے بیٹے بابر نے کمال مہارت سے مدینہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں بیٹھے نعت پڑھی، جسے سنتے ہی جنید جمشید کی یاد تازہ ہوگئی، ان کی آواز بالکل ان کے والد کی آواز کی طرح میٹھی اور سریلی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی نعت مداحوں کو بہت پسند آئی۔ بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ ان کی نعت نے انہیں جنید جمشید کی یاد تازہ کردی ہے۔ مداحوں نے ان کی آواز کا موازنہ ان کے والد کی آواز سے بھی کیا اور جنید جمشید کے لیے خوب دعائیں کیں۔

وضح رہے بابر جنید جمشید مرحوم پاکستانی نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے کبھی اپنی حیرت انگیز گلوکاری کی مہارت سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ جنید جمشید کا میوزیکل کیرئیر بہت اچھا تھا جب انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر گانا چھوڑ دیا۔

گلوکاری سے نعت خوانی اور اسلامی تبلیغ کی طرف کیریئر بدلنے کے بعد انہیں بے پناہ عزت اور محبت ملی۔ ان کی نعتیں بہت مقبول ہوئیں، جنید جمشید کی قابل ذکر نعتوں میں، میرے نبی پیارے نبی، میٹھا میٹھا، محمدﷺ کا روزہ اور حمد الٰہی تیری چوکھٹ پر سوالی بن کے آیا ہوں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی