مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 9 ہندو یاتری ہلاک

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے 9 ہندو یاتری ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے وقت ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھو دیا جس سے وہ جموں کے ریاسی ضلع میں ایک کھائی میں جاگری۔

بس پر فائرنگ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی تاہم ضلعی پولیس کے سربراہ موہیتا شرما نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ مشتبہ افراد نے گھات لگا کر بس پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور بھارتی وزیراعظم مودی کو دہلی میں اس وقت اطلاع ملی جب وہ تیسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا حلف لے رہے تھے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ