مقبوضہ کشمیر: بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ، ایک فوجی ہلاک

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ ضلع پونچھ میں ہوا۔

بھارتی ایئرفورس پر حملے کے بعد پونچھ میں سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔

بھارت کی قابض سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی جس کے بعد سے وہاں زندگی معمول کے مطابق نہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے ہی گھروں میں قید ہیں جبکہ معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے، اور بھارت کی جانب سے دھڑا دھڑ غیر ریاستیوں کو شہریت دی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی