آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں، بھارتی وزیراعظم مودی کا نواز شریف کی مبارکباد پر جواب

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پر کہا ہے کہ میں آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی نے لکھا کہ بھارتی عوام کی خوشحالی اور سیکیورٹی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی کیونکہ یہاں کے عوام ہمیشہ امن، سیکیورٹی اور ترقی پسند خیالات کے حامی رہے ہیں۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہاکہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے 2 ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی پارٹی کی تیسری بار کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز تیسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں