ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ بینک نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہمی کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر خرچ ہوں گے جس سے پن بجلی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی جبکہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ورلڈ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی ایک بڑے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جس کی مالیت 8 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چند روز سے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں، جس پر وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے وضاحت پیش کی ہے کہ آئی ایم  ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی  سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے  پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!