این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی لاجسٹک ادارے نے تجارت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے، حال ہی میں نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) نے قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل کو ممکن بنایا ہے۔ این ایل سی نے قازق کمپنیوں کے تعاون سے افغانستان کے راستے دبئی تک کارگو کی پہلی کھیپ کی ترسیل ممکن بنائی ہے۔

این ایل سی کی طرف سے اس منصوبے کے لیے 21 ٹن لوڈ کے 2ٹرکوں پر مشتمل زیٹیجن ٹرانسپورٹ لاجسٹکس سینٹر سے اپنے سفر کا آغاز کیا گیا، این ایل سی کے ٹرکوں نے کراچی تک 4,900 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 20دن میں مکمل کرکے کراچی میں کنٹینرز کو فیڈر جہاز پر لادا۔

سفر کے آخری مرحلے میں کارگو جبل علی بندرگاہ  پر پہنچ کر تجارتی سامان کی آزمائشی منصوبے کی کامیاب تکمیل علاقائی راہداری کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ جون اور جولائی میں اس راستے سے تقریباً 60 کنٹینرز کی آمدورفت متوقع ہے۔

اس راہداری کے فعال ہونے سے قازقستان کے برآمد کنندگان کے لیے مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوئی۔

قازقستان ریلویز کے ذیلی ادارے کے ٹی زیڈ اور قازق ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ سینٹر  نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی