عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارا محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے انہیں بھی اعتماد میں لیں گے۔ مذاکرات الائینس کی سطح پر بھی ہوں گے اور پی ٹی آئی خود بھی مذاکرات کا آغاز کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔ برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، لیکن ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مذاکرات سپریم کورٹ کے کہنے پر ہو رہے ہیں؟ اس پر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو آپشن دیا ہے وہ بھی زیر غور ہے لیکن مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کی آفر کہیں سے ہوئی ہے یا آپ کا اپنا فیصلہ ہے؟ اس پر گوہر خان نے کہا کہ مذاکرات کی آفر کہیں سے نہیں ہوئی یہ ہماری اپنی سوچ ہے ڈائیلاگ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp