ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک، صدر نے تصدیق کردی

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے نائب صدر سمیت طیارے میں سوار دیگر 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ملاوی کے صدر نے ٹی وی پر خطاب کے دوران کہاکہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، اور کوئی بھی فرد اس حادثے میں زندہ نہیں بچ سکا۔

فوجی طیارے کا ملبہ ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے جنگل میں دریافت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گزشتہ روز پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے پائلٹ سے کہا تھا کہ وہ خراب موسم کی وجہ سے شمالی شہر مززو کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش نہ کرے، لیکن اسی دوران رابطہ منقطع ہوگیا اور طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp