کرناٹک: اداکار قتل کے الزام میں گرفتار، مداحوں کا پولیس اسٹیشن پر دھرنا

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ایک مشہور ہندوستانی فلمی اداکار کو چھڑانے کے لیے ان کے پرستاروں کی کثیر تعداد بنگلور پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئی۔

کنڑ فلم اسٹار درشن تھوگودیپا کو رینوکا سوامی کے قتل کے سلسلے میں منگل کو گرفتار کر کے 6 دن کی پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔ رینوکا سوامی نے مبینہ طور پر درشن کی قریبی دوست اداکارہ پاویتھرا گوڑا کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔ مقتول ایک دوا ساز کمپنی کا ملازم تھا اور اس کی لاش 9 جون کو ایک برساتی نالے میں پائی گئی تھی۔

درشن تھوگودیپا کی گرفتاری کے بعد ان کی پاویتھرا کو بھی بنگلور پولیس نے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر 10 افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس کے مطابق پاویتھرا درشن کی اہلیہ ہیں جبکہ کچھ انہیں دیرینہ ساتھی قرار دیتے ہیں۔

شریک اداکاروں پاویتھرا اور درشن کو بنگلور پولیس نے دوسروں کے ساتھ رینوکا سوامی نامی 33 سالہ شخص کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں حراست میں لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق47 سالہ درشن کو میسور سے اٹھایا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے واپس بنگلور لایا گیا۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب 3 لوگوں نے مبینہ طور پر رینوکا سوامی کے قتل کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے درشن کی ہدایت پر یہ جرم کیا۔

مقتول کون؟

مقتول رینوکا سوامی مبینہ طور پر بنگلورو کے سمانہلی برج پر مردہ پایا گیا۔ وہ مبینہ طور پر پاویتھرا کو توہین آمیز پیغامات بھیجتا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ درشن کو اس شخص کے قتل کے سلسلے میں میسور کے ایک ہوٹل سے اٹھایا گیا تھا۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق سوامی کو میسور میں درشن کے فارم ہاؤس پر بلایا گیا جہاں 2 ماہ قبل ملزم نے مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا اور لاش کو کامکشی پالیا میں ایک نالے میں پھینکنے سے پہلے قتل کر دیا۔

پولیس کو مبینہ طور پر قتل کے بارے میں کچھ مقامی باشندوں کی طرف سے آگاہ کرنے کے بعد معلوم ہوا۔ فرانزک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔

درشن نے کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور جنوبی ریاست کرناٹک میں ان کے لاتعداد مداح ہیں۔

درشن کی گرفتاری نے ریاست میں سنسنی پیدا کر دی ہے اور جہاں لوگ درشن جیسے ستاروں کی جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔ اب ان کا ایک جم غفیر پولیس کے درپے ہوگیا ہے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کو آزاد کرایا جاسکے۔ پولیس کو پولیس اسٹیشن کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کرنی پڑیں تاکہ جنونی مداحوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا درشن نے یہ جرم کیا ہے یا نہیں اور اگر قتل کیا بھی ہے تو اس کی اصل وجہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی

کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی