امریکی صدر جوبائیڈن ملک کے عام انتخابات سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
امریکا کی ایک عدالت نے جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیرقانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دے دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے بیٹے کو ان الزامات پر 15 برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔