امریکا میں 37 سالہ شخص کو نیلام اسٹوریج یونٹ نے راتوں رات کیسے مالا مال کر دیا؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوریگون میں ایک 37 سالہ شخص نے نیلامی میں 410 ڈالر میں ایک اسٹوریج یونٹ خریدا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے ہاتھ ایک بڑا خزانہ لگنے جا رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی ویڈ وینچر نامی اس شخص نے 400 سے 500 نیلامی میں کئی مرتبہ نیلام اسٹوریج یونٹس خریدے لیکن اس بار اس کے ہاتھ ایسی چیز لگی جس نے اسے مالا مال کر دیا۔ اسٹوریج یونٹس سے ملنے والی اشیا کی مالیت 70 ہزار امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

پورٹ لینڈ کے رہائشی ویڈ وینچر کا کہنا تھا کہ ایسے قیمتی آکشن یونٹس تو شاذ و نادر ہی ملتے ہیں ، ان اسٹوریج رومز سے اکثر گھریلو سامان یا کچرا ہی ملتا رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر اوقات ان اسٹوریج یونٹس کے اندر سے ملنے والی چیزیں عطیہ کر دیا کرتے تھے، لیکن اس بار وہ 70 ہزار ڈالر(پاکستانی ایک کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار روپے ) مالیت کے ڈیزائنر کپڑے خیراتی اداروں کو دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، یہ ایک خطیر رقم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ سوچتے ہیں کہ میں یہ کام ایک بڑے عرصے سے کر رہا ہوں اور میں نے یہ سب کچھ دیکھا ہے، لیکن مجھے اس سے پہلے اس طرح کا یونٹ کبھی بھی نہیں ملا۔

نیو یارک پوسٹ  کے مطابق اس یونٹ کا جائزہ لینے کے دوران انہیں جوتوں کے 400 سے زیادہ جوڑے ملے جن میں گچی اور کوچ جیسے برانڈز اور8000 ڈالر مالیت کے فر کوٹ اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔ وینچر کا کہنا تھا کہ انہیں عام طور پر 30 فیصد نئی اور 70 فیصد استعمال شدہ چیزیں ملا کرتی تھیں لیکن اس بار سب کچھ نیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا