زیتون کھائیں جوان نظر آئیں

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زیتون ایک مزیدار مقبول فروٹ ہے، لیکن کیا آپ زیتون کے حیران کن صحت بخش فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟  اگر نہیں تو اب جان لیں کہ زیتون ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ  فروٹ ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی آپ زیتون کھاتے ہیں تو آپ اپنے مدافعتی نظام کے لیے عمدہ نیوٹرلائزرز کی ایک فوج جسم میں بھیجتے ہیں۔

زیتون میں کیلوریز کم ہوتی ہیں

صرف ایک زیتون میں تقریباً 7 کیلوریز ہوتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ زیتون کو ہضم کرتے ہوئے کیلوریز کی وہ مقدار ’جلا‘ رہے ہوتے ہیں جو آپ نے کھانا کھاتے ہوئے حاصل کی ہوتی ہیں۔

زیتون دل کے لیے مفید ہے

زیتون کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ ایک مونو سیچوریٹڈ چکنائی ہے جسے اولیک ایسڈ کہتے ہیں، جو تیل کی کل مقدار کا 73 فیصد بنتا ہے۔

زیتون میں چربی کا بقیہ 15 فیصد سیر شدہ چربی اور  11 فیصدپولی ان سیچوریٹڈ اومیگا 6 اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔

زیتون میں پائی جانے والی مونو سیچوریٹڈ چربی وہی فائدہ مند چربی ہے جو آپ کو گری دار میوے اور ایکواکاڈو میں ملتی ہے۔

زیتون کھانے سے جلد کو نرم اور صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔

زیتون قدرت کی ’اسمارٹ دوائیوں‘ میں سے ایک

زیتون میں پولی فینول ہوتا ہے، یہ ایک قدرتی کیمیکل ہے جو دماغ میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے۔ 2013 کے ایک مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ زیتون کے پولی فینول کے ساتھ اضافی پروٹین کی سطح کو بلند کرتا ہے۔

نرم اور صحت مند جلد

زیتون کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات عمر بڑھنے کا سبب بننے والے فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتی ہیں۔ صحت مند زیتون کھانے سے جلد کو نرم اور صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔ کیونکہ ان میں دیگر اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور وٹامن اے ہوتے ہیں۔

فری ریڈیکلز کی تشکیل کا سدباب

وٹامن ای فری ریڈیکلز کی تشکیل کو روکتا ہے جو جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہوئے جلد کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو نقصان دہ UV شعاعوں سے بچاتا ہے اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتا ہے۔ زیتون میں وٹامن ای کا مواد آپ کے خون کے بہاؤ کو بڑھا سکتا ہے۔

بالوں کے لیے بہترین

وٹامن اے جلد کے پی ایچ کو متوازن کرتا ہے جو صحت مند، کومل اور جوان نظر آنے والی جلد کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ زیتون آپ کے بالوں کی بھی نشو و نما کرتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp